Live Updates

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج ملتان پہنچیں گے

پیر 20 اگست 2018 23:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد آج ملتان پہنچیں گے۔ اپنی آمد کے فوراً مخدوم شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی (مرحوم) کی رہائش گاہ پر جائینگے۔ جہاں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرینگے۔ حلقہ این اے 156 اور 157کی سرکردہ شخصیات اور نمائندہ و فود مخدوم شاہ محمود قریشی سے باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں ان سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زادہ زین حسین قریشی نماز عید الضحیٰ صبح8 بجے دربار حضرت بہاء الدین زکریاؒ کے احاطے میں ادا کریں گے۔ نماز کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی ملکی سالمیت اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کروائینگے۔ عید کے دوسرے روز مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زادہ زین حسین قریشی عید الاضحی کے دوسرے روز باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ۔ این اے 156 اور 157 کی سرکردہ شخصیات ، بلدیاتی نمائندوں اور معززین شہر سے عید ملیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات