محکمہ پی ایچ ای میں ترقیاں اور تعیناتیاں

پیر 20 اگست 2018 23:40

کوئٹہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء)محکمہ پی ایچ ای کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ Iکی سفارش اور مجاز حکام کی منظوری سے آغا عمران شاہ گریجویٹ ایگزیکٹو انجینئر /قائمقام سپرنڈنٹنگ انجینئر ، پیوری فکیشن پلانٹس ( بی پی ایس ۔ 18) کو سپر نڈنٹنگ انجینئر ( بی پی ایس ۔ 19) کے عہدے پر29 مئی 2018 سے مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء محکمہ پی ایچ ای کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ I کی سفارش اورمجاز حکام کی منظوری سے شاہد احمد جونیئر ہائیڈرو جیو لوجسٹ ( بی پی ایس ۔ 17) کو سینئر ہائیڈرو جیو لو جسٹ ( بی پی ایس ۔ 18) کے عہدے پر 29 مئی 2018 سے مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے ۔ دریں اثنائمحکمہ پی ایچ ای کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ I کی سفارش اور مجاز حکام کی منظوری سے محمد آفاق گریجو یٹ اسسٹنٹ انجینئر ( بی پی ایس ۔ 17)کوایگز یکٹو انجینئر ( بی پی ایس ۔ 18) کے عہدے پر 29مئی 2018 سے مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے ۔