کاشتکار ہمارا اثاثہ ہیں،ڈپٹی کمشنر

منگل 21 اگست 2018 00:40

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ کاشتکار ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں سہولیات پہنچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاہم کاشتکاروں کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں کے عہدیداران بھی مثبت اور قابل عمل تجاویز لے کر آئیں تاکہ باہمی مشاورت سے درپیش مسائل کا خاتمہ کرتے ہوئے آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجس میں ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید، چوہدری محمد یسین، چوہدری ناصر جمیل سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت اور تحفظ کے لئے ڈی پی او کے ہمراہ مل کر تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر زاور ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو زمینی تنازعات کے حل، قبضہ واگزار کرانے سمیت نہری پانی چوری کی روک تھام اور جعلی زرعی ادویات و کھاد کی خرید فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرر ہی ہیں اور سرکاری معاملات میں دخل اندازی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکارتنظیموں کے نمائندے ذاتی کی بجائے اجتماعی مفادات کی قابل عمل تجاویز تحریری طو رپر فراہم کریں اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :