ریسکیو1122، عیدالاضحیٰ کے موقع پر کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اجلاس

منگل 21 اگست 2018 00:40

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے آفس میں عیدالضح،ْی کے موقع پر کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے اجلاس بلایا گیا۔جس کی صدارت ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبد الستار بابر نے کی ۔اس اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعادل رحمان کنٹرول روم انچارج شہباز نادر ،اسٹیشن کوآرڈینیٹر شہزادہ محمد اقبال،اکائونٹنٹ مدثر عباس،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹرخالد محمود،میڈیا کوارڈینیٹرعدنان شبیر ،ایس آئی یونس سعیدی،ایس آئی اظہر ابرار،ایس آئی آصف الرحمن ،آفس کمپیوٹر آپریٹر محمد سرورشریف،سینئرسٹورکیپر جعفرالرحمن اور آٹوالیکٹریشن عمردرازنے شرکت کی۔

عید کے حوالے سے ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریسکیوئرز کی مختلف علاقوں میںڈیوٹیاںلگائی گئیں۔

(جاری ہے)

جو کہ مختلف عید گاہوںمیں دوران عید نماز کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے موجودرہیں گے۔اس ایونٹ کے سُپر وائزر ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمان، ایونٹ کوارڈینیٹرشہبازنادراورسٹیشن کوارڈینیٹرشہزادہ محمداقبال ہونگے۔ مرکزی مساجد میں ریسکیوایمبولینس اور ایک ایک ریسکیوپوسٹ تعینات کی جائے گی ۔

رحیم یار خان میںفوکل پرسن کنٹرول روم انچارج شہباز نادر ہونگے۔ٹیم اے ایک ایمبولینس پیرامیڈیکل سٹاف اورایک ریسکیو پوسٹ سمیت مرکزی عید گاہ،ٹیم بی ایک ایمبولینس پیرا میڈیکل سٹاف اور ایک ریسکیو پوسٹ سمیت ڈی سی آفس مسجد،ٹیم سی ایک ایمبولینس پیرا میڈیکل سٹاف اور ایک ریسکیو پوسٹ سمیت جامع اکبر مسجد لکڑ منڈی چوک میں تعینات ہوںگی۔ایک ریسکیو پوسٹ فائر وہیکلز آر ایف 02،آریف 04،واٹر بائوزر،ریسکیو وہیکل،ریکوری وہیکل،شاہ زور وہیکل اور واٹر ریسکیو وہیکل سینٹرل اسٹیشن پر ریزرو رہیں گی۔

صادق آباد میں فوکل پرسن ریسکیواینڈسیفٹی آفیسرعاشق محمود ہونگے۔ٹیم اے ایک ایمبولینس پیرا میڈیکل سٹاف تبلیغی مرکز اور مرکزی عید گاہ،ٹیم بی ایک ایمبولینس پیرا میڈیکل سٹاف مرکز فیضانِ مدینہ اور سیٹلائٹ ٹا ئون ڈیوٹی سرانجام دے گی،ٹیم سی ایک ایمبولینس پیرا میڈیکل سٹاف سمیت حنفیہ مسجدمیںتعینات ہوگا۔خان پور میں فوکل پرسن ریسکیواینڈسیفٹی آفیسر عدیل غفارہونگے۔

ٹیم اے ایک ایمبولینس ،پیرا میڈیکل سٹاف اور ایک ریسکیو پوسٹ مرکزی عید گاہ غریب آباد،ٹیم بی ایک ایمبولینس پیرا میڈیکل سٹاف اور ایک ریسکیو پوسٹ جامعہ عبداللہ بن مسعود،ٹیم سی ایک ایمبولینس پیر امیڈیکل سٹاف اور ایک ریسکیو پوسٹ عید گاہ مخزن العلوم اورٹیم ڈی ایک ایمبولینس پیر امیڈیکل سٹاف اور ایک ریسکیو پوسٹ سمیت مرکزی عید گاہ ظاہرپیر تعینات کی گئی ہیں۔لیاقت پور میں فوکل پرسن ریسکیواینڈسیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد ہونگے۔ریسکیو کنٹرول روم تمام ریسکیو ایمبولینسز،ریسکیو پوسٹوں،تحصیلوں کے سب کنٹرول رومز اور پولیس کنٹرول روم کے ساتھ اس پورے ایونٹ کے دوران رابطے میں رہے گا۔