بے قابو کار نہر میں گرنے سے تین بچوں سمیت با پ جاں بحق، اڑھائی سالہ بچہ کی تلاش جا ری

منگل 21 اگست 2018 00:40

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) بے قابو کار نہر میں گرنے سے تین بچوں سمیت با پ جاں بحق، اڑھائی سالہ بیٹے کی تلاش کیلئے ریسکیو کا سرچ آپریشن ، نعشوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ، تفصیلات واپڈا ٹائون کا رہائشی چالیس سالہ ہارون اپنے بارہ سالہ بیٹے زونین اوردس سالہ بیٹی ایشل کے ساتھ کار میں سوار ہو کر جا رہا تھا کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب انکی بے قابو کار نہر اپر چناب میں جا گر ی ، جس کے باعث ہارون اور اسکے دونوں بچے جاں بحق ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں جنہوں نے گاڑی کو نہر سے باہر نکال لیا اور تینوں کی نعشوں کو ہسپتال پہنچا دیا جبکہ متوفیان کے لواحقین بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے جنہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو آگاہ کیا کہ گاڑی میں اڑھائی سالہ بچہ حسنین بھی تھا جس پر ریسکیو کی ٹیموں نے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا،تاحال بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

متعلقہ عنوان :