Live Updates

وزیر اعظم کرکٹ کو ٹاپ پر دیکھنا چاہتے ہیں، احسان مانی

منگل 21 اگست 2018 01:50

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) چیئرمین پی سی بی کیلئے وزیر اعظم اور پیٹرن انچیف عمران خان کی طرف سے نامزد امیدوار احسان مانی کا کہنا ہے کہ میرا وہی ویثرن ہے جو عمران خان کا ہے، وزیر اعظم پاکستان کی کرکٹ کو ٹاپ پر دیکھنا چاہتے ہیں،ڈومیسٹک ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے کام کیا جائے گا،ان کی سوچ کے مطابق نچلی سطح پر کھیل کے فروغ کیلئے جامع پلان بنائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات