Live Updates

عمران خان لوٹی گئی دولت واپس لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 21 اگست 2018 02:20

عمران خان لوٹی گئی دولت واپس لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بہتر سہولیات کے خواہشمند ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت ان اہداف کے حصول کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو 100 دنوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی کیونکہ ملک کے عوام عمران خان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی لوٹی گئی دولت بیرون ممالک سے واپس لانا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک سیاسی گروپ عدالتی مقدمات کا بھی سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ نوجوان عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو بھی ان کو مطمئن کرنے کیلئے کچھ کرنا ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات