ترکی کی عالمی ادارہ تجارت میں امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت

منگل 21 اگست 2018 11:00

ترکی کی عالمی ادارہ تجارت میں امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ترکی نے اپنی برآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات کے باعث واشنگٹن کے ساتھ تنازعے میں اب عالمی ادارہ تجارت میں امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔ یہ بات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن یا ڈبلیو ٹی او کی طرف سے بتائی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل ترکی کی فولاد اور المونیم کی امریکا درآمد کی جانے والی مصنوعات پر بہت زیادہ نئے درآمدی ٹیکس عائد کر دیئے تھے۔ اس کی وجہ ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری بنی تھی جسے اپنے خلاف دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ اس پادری کو رہاکیا جائے۔

متعلقہ عنوان :