افغان صدر اشرف غنی کے خطاب کے دوران صدارتی محل پر حملہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اگست 2018 11:34

افغان صدر اشرف غنی کے خطاب کے دوران صدارتی محل پر حملہ
کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2018ء) : افغان صدر اشرف غنی کے خطاب کے دوران صدارتی محل پر حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے خطاب کے دوران دہشت گردوں نے صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے، حملے کے بعد علاقے میں افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ افغانستان کے صدارتی محل پر حملے کے بعد پاکستان نے دہشتگردوں کے اس حملے کی مذمت کی ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان صدارتی محل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔عید کے پُر مسرت موقع پر ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔