مسجد الحرام کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ایئرکنڈیشن استعمال کیے جاتے ہیں

منگل 21 اگست 2018 11:44

مسجد الحرام  کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ایئرکنڈیشن استعمال ..
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) حج اور عمرہ کے سیزن میں جب لاکھوں حجاج کرام کے لئے مسجد حرام کو دو ٹھنڈا رکھنے کے لئے جدید ایئرکنڈیشن سسٹم استعمال کیا جاتا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق بیت اللہ کے زائرین اور اور حجاج کرام کے آرام وراحت کی حکومتی مساعی میں مسجد حرام کو ٹھنڈا رکھنا اوراللہ کے مہمانوں کو سخت گرمی سے بچانا بھی شامل ہے۔

مسجد حرام کو اندر سے ٹھندا رکھنے پہلا طریقہ ایئرکنڈیشن کا ہے جس میں ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ایئرکنڈیشن استعمال کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر ایئرکنڈیشن کی اتنی بڑی مقدار کو متوسط حجم کے گھروں میں تقسیم کیا جائے تو یہ ایئرکنڈیشن 15 ہزاروں گھروں کے لیے کافی ہوں گے۔ مسجد حرام میں نصب ایئرکنڈیشنز کو دو الگ الگ پاور اسٹیشنوں سے جوڑا گیا ہے۔مسجد حرام میں گرمی سے بچانے کے لیے دو الگ الگ ایئرکنڈیشین پاور سسٹم نصب ہیں۔

اس کا شمار دنیا کے دوسرے بڑے ایئرکنڈیشن میں ہوتا ہے۔ مسجد حرام کا پہلا بڑا ایئرکنڈیشن حرم مکی سے 900 میٹر کی مسافت پر نصب ہے اسے ’الشامیہ‘ اسٹیشن‘ بھی کہا جات ہے جو مسجد میں لگے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن ایئرکنڈیشن کو بجلی مہیا کرتا ہے۔ دوسرا پاور اسٹیشن 500 میٹر کی مسافت پر ہے جو 39 ہزار ٹن ایئرکنڈیشن چلاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :