بھارت، پیسے کے لین دین پر ماں بیٹے کا قتل

منگل 21 اگست 2018 12:05

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) بھارت میں پیسے کے لین دین میں ماں بیٹا قتل کر دیئے گئے۔ نئی دہلی کے اپارٹمنٹ میں ماں بیٹے کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا ۔ خاتون کودھار دار آلے سے قتل کرکے لاش بستر میں چھپادی گئی جبکہ بیٹے کی لاش باتھ روم سے برآمد ہوئی۔قاتل فلیٹ میں تالا لگا کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے اعلیٰ افسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دٴْہرے قتل کے ملزمان روی ملہوترا کے دوست ہیں۔ ان میں سے ایک نے ان کی ماں سے کچھ رقم ادھار لی تھی۔ پیسے کے لین دین کے تنازع کے بعد ہی یہ واردات انجام دی گئی۔ پولیس نے عمارت میں لگے سی سی ٹی کیمرے کی فوٹیج کی بنیاد پر روی کے دوستوں کا سراغ لگایا اور اس کے دوست کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا ہے ملزم نے ماں بیٹے کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :