کینیڈین وزیراعظم کا عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خوبصورت پیغام

جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید پر مبارکباد دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 اگست 2018 12:05

کینیڈین وزیراعظم کا عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خوبصورت ..
کینیڈا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2018ء) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الا ضحٰی کی مبارکباد دی ہے۔کینڈین وزیراعظم نے ہر سال کی طرح اس بار بھی سوشل میڈیا پر نہ صرف کینیڈا بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے " السلام علیکم ، آج کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمان حج کے اختتام ہر عید الا ضحی منا رہے ہیں۔

عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔"عید کا وقت قربانی کا سبق اور ضرورت مندوں سے ایثار و محبت کا اظہار کرتا ہے، تمام برادریوں کے لوگ ایک ساتھ نماز عید ادا کرتے ہیں۔اس تہوار پر مسلمان ایک ساتھ اکٹھے ہو کر عبادت کرتے ہیں اور کھانا شئیر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور خدا کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سب کے لیے ایک موقع ہے کہ کینیڈین مسلمانوں کے حوالے سے سب کچھ جان سکیں جو ہمارے ملک کو بہتر بناتے ہیں اور اختلافات کو مٹاتے ہیں۔

بعد ازاں جسٹن ٹروڈو نے اپنی اور اپنی اہلیہ صوفی کی جانب سے بھی مسلمانوں کو عید الا ضحی کی مبارکباد دی ہے۔" عید مبارک"۔
اس کے علاوہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی مسلمانوں کی عید کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔یاد رہے سعودی عرب سمیت انڈونیشیا، ملائشیا، متحدہ عرب امارات خلیجی، بیشتر یورپی ممالک اور امریکا کی کئی ریاستوں میں عید الاضحیٰ پوری مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں میں عید الاضحی کے بڑے اجتماعات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔ مسجد نبوی میں عیدالاضحیٰ کا روح پرور اجتماع ہوا جہاں لاکھوں فرزندانِ توحید نے نماز عید ادا کی اور روضہ رسول ﷺ ُ پر حاضری دی جبکہ خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنے کے بعد طواف کعبہ اور سعی کے بعد سر منڈوایا اور سنت ابراہیمی کی کی یاد تازہ کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔