مہاجرین واپس بھیج دوں گا، اطالوی وزیر داخلہ

منگل 21 اگست 2018 12:21

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اطالوی وزیر خارجہ ماتیو سالوینی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اطالوی حکومت نے یورپی کمیشن کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں تقاضا کیا گیا ہے کہ ایسے یورپی ممالک تلاش کیے جائیں، جو بحیرہ روم میں موجود ان مہاجرین کو پناہ دینے کے حوالے سے رضا مند ہوں۔

(جاری ہے)

مالٹا نے اس کشتی کو لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی ہے جب کہ روم حکومت بھی یہ نہیں چاہتی کہ یہ مہاجرین اٹلی آ جائیں۔

سالوینی نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی کمیشن نے اس حوالے سے کوئی فوری ایکشن نہ لیا تو وہ ان مہاجرین کو واپس لیبیا روانہ کر دیں گے۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ان مہاجرین کو واپس لیبیا روانہ کرنا دانش مندانہ فیصلہ نہیں ہے۔ مالٹا کے وزیر خارجہ نے تجویز پیش کی ہے کہ ڈیچوتی نامی اس بحری جہاز میں موجود ان مہاجرین کو اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا میں پناہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :