بگ باس سیزن 12کی میزبانی بھی سلمان خان کرینگے،

ایک قسط کا معاوضہ 14 سے 15 کروڑ بھارتی روپے لینگے

منگل 21 اگست 2018 12:26

بگ باس سیزن 12کی میزبانی بھی سلمان خان کرینگے،
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ سیزن 12 کی بھی میزبانی کریں گے اور اس بار وہ پہلے سے بھی زیادہ معاوضہ لینگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ دبنگ خان سلور سکرین کیساتھ چھوٹے پردے پر بھی اجارہ داری قائم کئے ہوئے ہیں اور نامور ٹی وی شوز کی میزبانی کرتے نظر آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سلو میاں اس وقت گیم شو’ دس کا دم‘ کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہیں تو وہیں اگلے مہینے سے ان کا ایک اور رئیلٹی شو ’بگ باس ‘ سیزن 12 شروع ہونے والا ہے جس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی ہوچکا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن 12 کی ایک قسط کیلئے دبنگ خان 14 سے 15 کروڑ روپے بھارتی معاوضہ لینگے۔ رئیلٹی شو ’بگ باس‘ سیزن 12 اگلے مہینے کے وسط سے شروع کیا جائے گا تاہم اگر پچھلے شو کی طرح 30 قسطیں ہوئیں تو سلو میاں کی اس بار کل کمائی 420 کروڑ بھارتی روپے ہوجائیگی جو کہ بھارتی ٹی وی کی تاریخ کا سب سے زیادہ معاوضہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :