اداکار منوج باجپائی کی فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ،

سات ستمبر کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی

منگل 21 اگست 2018 12:40

اداکار منوج باجپائی کی فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ،
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) اداکار منوج باجپائی کی فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم کی کہانی دیگر فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف اور دلفریب دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریلر میں منوج باجپائی ایک بچے کو مشکل حالات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کی کہانی میں اداکار کا بچے کے ساتھ تعلق اور بچے کو بچانے کے لئے منوج اپنی زندگی کو کیوں خطرہ میں ڈالتے ہیں ان تمام سوالوں کا جواب پراسرار ٹریلر میں واضح نہیں ہے۔فلم ’گلی گلیاں ‘ میں منوج باجپائی کے ہمراہ رنویر شورے ،نیرج کبی اور شہانی گوسوانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔فلم 7 ستمبر کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :