قصاب تین روز تک ’’وی آئی پیز‘‘۔۔۔۔۔

منگل 21 اگست 2018 13:09

قصاب تین روز تک ’’وی آئی پیز‘‘۔۔۔۔۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) قصابوں کو عید الاضحی کی مناسبت سے آج سے تین روز تک ’’ وی آئی پیز ‘‘ کا درجہ حاصل ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوام کی کوشش ہوتی ہے کہ عید الاضحی پرجلد سے جلد اپنا جانور ذبح کرکے گوشت کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے جس کے لئے قصابوں سے پیشگی رابطے کرلئے گئے ہیں ۔ شہریوں کی طرف سے عید الاضحی سے ایک روز قبل بھی قصابوں سے ٹیلیفونک رابطے اور بالواسطہ ملاقاتیں کر کے قربانی کا جانور ذبح کرنے کیلئے طے شدہ وقت کے بارے میں دوبارہ تصدیق کی گئی ۔ اس موقع پر قصابوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کا لالچ بھی دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :