سرگودھا، کالاباغ کے علاقہ کوٹ چاندنہ میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا

منگل 21 اگست 2018 13:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) ریجن کے تھانہ کالاباغ کے علاقہ کوٹ چاندنہ میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کوٹ چاندنہ کے ثنااللہ کو اصغر علی اور اس کے بیٹوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال کالاباغ منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :