سرگودھا، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں مریضہ کے انتقال پر لواحقین کی ہنگامہ آرائی، عملے پر تشدد، ڈاکٹرز نے کام روک دیا

منگل 21 اگست 2018 13:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں مریضہ کے انتقال پر متوفیہ کے لواحقین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور عملہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ڈاکٹرز نے کام روک دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خوشاب روڈ کے چک 71شمالی کی 32 سالہ خاتون عصمت بی بی کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال لایا گیا، خاتون نے زہریلی گولیاں کھا رکھی تھیں جس کے باعث وہ وہاں دم توڑ گئی۔

لواحقین نے خاتون کی موت کو ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت قرار دیتے ہوئے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور ایمرجنسی وارڈ میں موجود عملہ ڈاکٹرز ، سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے توڑ پھوڑ کی جس پر ڈاکٹرز نے پولیس طلب کر کے کام بند کر دیا ۔بعد ازاں لواحقین متوفیہ کی نعش لے گئے جبکہ پولیس ابھی مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :