گجر بکراوال برادری کی طرف سے دفعہ 35Aکے تحفظ کے عزم کا اظہار

دفعہ کے تحفظ کے حق میں سرینگر میں تاجر تنظیموں کا مظاہرہ

منگل 21 اگست 2018 13:13

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںگجر بکروال برادری کے نمائندوںنے دفعہ 35اے کی حمایت کیلئے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفاع کے تحت حاصل جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا دفاع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاسی، پونچھ، ڈوڈہ،راجوری اور وادی کشمیر سے گجربرادری کے نمائندوں نے گجر لیڈرمیاں الطاف کی رہائش گاہ ایک اجلاس میں کہاکہ وہ دفعہ 35اے کاہرممکن تحفظ کریں گے ۔

میاں الطاف نے اس موقع پر کہاکہ ہم اس دفعہ کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر لڑائی لڑیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ادھر جموں کشمیر میںپشتینی باشندوں سے متعلق قانون35 اے کے دفاع کے حق میں30کے قریب تجارتی،صنعتی،کاروباری اور ٹرانسپورٹ انجمنوں نے پارتاب پارک سرینگر میںمیں احتجاجی دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے فوری طور پر سپریم کورٹ میں35اے سے متعلق دائر عرضداشت کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوںنے ہاتھوں میں کتبے اور بینر زاٹھا رکھے تھے،جن پر دفعہ35اے کے حق میں نعرے درج تھے۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدر جاوید احمد ٹینگہ نے دفعہ35 اے کو ایک ڈھال قرار دیا۔ ڈاکٹر مبین شاہ نے کہا کہ اس عرضداشت کا مقصد جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر کے اکثریتی کردار کو ختم کرنا ہے۔