ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا

منگل 21 اگست 2018 13:13

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کو 8 برس بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے، ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2010ء میں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی میزبانی کی تھی ،ْمینز ایونٹ میں انگلینڈ اور ویمنز میں آسٹریلیا فاتح رہا تھا۔

(جاری ہے)

رواں سال 9 سے 24 نومبر تک شیڈول ایونٹ کے میچز اینٹی گووا اینڈ باربوڈا، گیانا اور سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے، میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ دفاعی چمپئن سمیت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر کی دو ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔