Live Updates

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہے ،ْوزیر اعظم

عالمی برادری دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کرے ،ْعمران خان کا پیغام

منگل 21 اگست 2018 13:37

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہے ،ْوزیر اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہے ،ْعالمی برادری دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کرے۔دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لیے دنیا میں پہلی بار منائے جانے والے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں تکلیف پہنچنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج قانون نافذ کرنے والے اداروں، مسلح افواج کو سراہنے اور عوام کے تحفظ کے لیے بے پناہ قربانیاں دینے والوں کا دن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے ،ْدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کو اپنے خیالات اور دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں اے پی ایس حملے کے 130 شہداء کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نقصانات کے باوجود ہمارا دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عزم پختہ ہے ،ْعالمی برادری مل کر دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کرے، حکومت پاکستان نے متاثرین کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، عارضی نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی کی گئی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور لواحقین کی مالی معاونت کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں عالمی برادری کے ساتھ ہے دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کرنے کا اعادہ کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات