نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

منگل 21 اگست 2018 13:37

نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سابق وزیر اعظم نوازشریف اور اور ان کی صاحبزادی مریم صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کو سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی جس کے بعد تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں ،ْتینوں شخصیات نے سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جس پر عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے جو عید کے بعد سنایا جائیگا۔