Live Updates

وزیراعظم عمران خان عید کی چھٹیوں میں دفتری امور نمٹائیں گے

منگل 21 اگست 2018 13:37

وزیراعظم عمران خان عید کی چھٹیوں میں دفتری امور نمٹائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے عید کی تعطیلات میں دفتری امور نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ہیں ،ْ میں روزانہ 16 گھنٹے کام کروں گا اور آپ کو 14 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عید کی تعطیلات میں بھی بنی گالہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان عید کی تعطیلات پی ایم ہاؤس کے ملٹری سیکریٹری ہاؤس میں گزاریں گے اور اس دوران وہ دفتری امور بھی نمٹائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :