کینیڈین وزیراعظم کا عیدالاضحی پر مسلمانوں کو مبارکبادی پیغام

عید کا وقت قربانی کا سبق اور ضرورت مند سے ایثار و محبت کا اظہار کرتا ہے ،ْجسٹن ٹروڈو

منگل 21 اگست 2018 13:46

کینیڈین وزیراعظم کا عیدالاضحی پر مسلمانوں کو مبارکبادی پیغام
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے عالم اسلام کو عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے خصوصی پیغام دیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’عید کا وقت قربانی کا سبق اور ضرورت مند سے ایثار و محبت کا اظہار کرتا ہے، تمام برادریوں کے لوگ ایک ساتھ نماز عید ادا کرتے ہیں ،ْ پکوانوں کا تبادلہ کرتے ہیں اور زندگی میں حاصل نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحی سب کیلئے ایک موقع ہے کہ کینیڈین مسلمانوں کے حوالے سے سب کچھ جان سکیں جو ہمارے ملک کو بہتر بناتے ہیں اور اختلافات کو مناتے ہیں جو ہم ہیں۔بعد ازاں جسٹن ٹروڈو نے اپنی اور اہلیہ سوفی کی جانب سے کینیڈا اور دیگر ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔