پی این ایس اصلت کا تیونس کی بندرگاہ کا دورہ

پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے کمانڈر تیونس کوسٹ گارڈ،بیس کمانڈر اورمیئر لاگولاٹی سے ملاقاتیں کیں

منگل 21 اگست 2018 13:46

پی این ایس اصلت کا تیونس کی بندرگاہ کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا تیونس کی بندرگاہ کا دورہ، دفاعی اتاشی ،ْپاکستانی سفارتخانے کے سیکریٹری اور تیونس نیوی کے آفیسرز نے جہاز کا استقبال کیا۔ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے کمانڈر تیونس کوسٹ گارڈ،بیس کمانڈر اورمیئر لاگولاٹی سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران جہاز کے عملے نے مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا اور تیونس نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔اس موقع پر تیونس کے مقامی اسکول کے بچوں نے پی این ایس اصلت کا دورہ کیا۔ترجمان پا ک بحریہ نے بتایا کہ مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پی این ایس اصلت نے تیونس بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ بھی لیا۔ان کے مطابق پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوںممالک کے درمیان برادرانہ اور عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگارثابت ہو گا۔