Live Updates

اتنی سادگی! وزیراعظم عمران خان نے تقریر کے نکات بھی استعمال شدہ کاغذ پر لکھے

نئے وزیراعظم عمران خان کی سادگی کے سوشل میڈیا پر چرچے، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 اگست 2018 13:40

اتنی سادگی! وزیراعظم عمران خان نے تقریر کے نکات بھی استعمال شدہ کاغذ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اگست 2018ء) معروف صحافی مبشر لقمان کا وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے پہلے تین منٹ تک تو میں حیران رہا کہ تقریر ٹیلی پرامپٹر پر لکھی ہوئی کیوں نہیں ہے،اور تین منٹ بعد مجھے اندازہ ہوا کہ وزیراعظم عمران خان نے استعمال شدہ کاغذ پر تقریر کے پوائنٹس لکھے ہوئے ہیں۔

کیونکہ جس کاغذ پر وزیراعظم کی تقریر کے نکات لکھے ہوئے تھے اس کے پیچھے کچھ اور لکھا ہوا تھا۔اس سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر کےلیے جو کاغذ استعمال کیا اس میں بھی قوم کا پیسہ بچایا۔جب کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ کیا کسی نے عمران خان کی تقریر والے نوٹس پر غور کیا ہے؟،ایک ایسا شخص جو تین سے چار کاغذات بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا،وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ری سائیکلنگ کا آغاز پہلے دن سے ہی کر دیا گیا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر کے نکات استعمال شدہ کاغذ پر لکھے۔تاکہ سرکاری کاغذات بھی ضائع نہ ہوں۔
اسی طرح ایک اور صارف نے کہا کہ تقریر کے نکات لکھنے کے لیے پرانے ڈاکیومنٹس کو ہی ری سائیکل کیا گیا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا، ملٹری سیکرٹری کے تین بیڈروم کے گھر میں رہوں گا، دو گاڑیاں اوردوملازم رکھوں گا،بنی گالہ میں رہنا تھا سکیورٹی ایجنسیز نے کہا کہ جان کوخطرہ ہے،مہنگی گاڑیاں نیلام کرکے پیسا قومی خزانے میں جمع کراؤں گا، وزراء اعلیٰ، گورنرزہاؤسزکے خرچے کم، جبکہ وزیراعظم ہاؤس کویونیورسٹی بنائیں گے،خرچے کم کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات