تمام مسلمانوں کوتہہ دل سے عید الاضحی مبارک ہو ،ْامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

منگل 21 اگست 2018 14:27

تمام مسلمانوں کوتہہ دل سے عید الاضحی مبارک ہو ،ْامریکی وزیر خارجہ مائیک ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مسلمانوں کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔مائیک پومپیو کے مطابق فریضہ حج کے اختتام کے بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی اس موقع پر مسلمان اپنے اہلخانہ اور احباب کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیںساتھ ہی اس دن مسلمان اپنے عقیدے کے مطابق قربانی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سخاوت اور رحم دلی کا یہ عمل ہم سب کیلئے مثال ہے اس لیے میں دنیا بھر میں اپنے دوستوں، اتحادیوں اور جو یہ تہوار منا رہے ہیں سب کو تہہ دل سے عید مبارک کہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :