یہ لوگ نواز شریف کے پیچھے پڑ گئے ہیں ،

کیا انہیں پیچھے پڑنے کیلئے ایک نواز شریف ہی نظرآیا ہے‘ والدہ بیگم شمیم اختر نواز شریف نے پیسہ کھایا اور نہ کرپشن کی ،الزامات لگائے جاتے ہیں تو انہیں ثابت بھی کریں ‘ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو

منگل 21 اگست 2018 14:56

یہ لوگ نواز شریف کے پیچھے پڑ گئے ہیں ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) سابق وزیرا عظم محمدنواز شریف اورمسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر نے کہا ہے کہ یہ لوگ نواز شریف کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور کیا انہیں پیچھے پڑنے کیلئے ایک نواز شریف ہی نظرآیا ہے ،نواز شریف نے پیسہ کھایا اور نہ کرپشن کی ،اگر الزامات لگائے جاتے ہیں تو انہیں ثابت بھی کریں ۔

سوشل میڈیا کے مطابق ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر نے کہاکہ میں نے اس سے پہلے کبھی میڈیا سے بات نہیں کی کیونکہ کبھی ایسے حالات ہی نہیں تھے اور زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ لوگ نواز شریف کے پیچھے پڑ گئے ہیںاور کیا انہیں صرف نواز شریف ہی نظر آیا ہے۔

(جاری ہے)

جب نواز شریف پہلے وزیراعظم بنا تو اس کے والد سرکاری کھانا تک نہیں کھانے دیتے تھے اور اسے ماہانہ یہاں سے خرچہ بھجواتے تھے ۔ انہوں نے کرپشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ جو دشمن ہیں وہی الزام لگا رہے ہیں ، نواز شریف نے نہ پیسہ کھایا او رنہ کرپشن کی ہے ، جو الزامات لگاتے ہیں وہ ثابت کیوں نہیں کرتے ۔انہوںنے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کے اچھے تعلقات ہیں ،بیوی بھی فرمانبردار تھی اور خاوند بھی ہر بات پوری کرنے والا تھا ۔