پشاورپولیس کا عیدسے قبل کلین اپ آپریشن،7گینگ بے نقاب،21ملزمان گرفتارمسروقہ اشیاء برآمد

منگل 21 اگست 2018 14:56

پشاورپولیس کا عیدسے قبل کلین اپ آپریشن،7گینگ بے نقاب،21ملزمان گرفتارمسروقہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) پشاورپولیس نے عید الاضحی سے قبل آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے شہر کے مختلف حصوں میں سرگرم سٹریٹ کرائمز میں ملوث7 گینگز کو بے نقاب کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے 13 عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکلز، 9 عدد قیمتی موبائیل فونز، ایک عدد لیپ ٹاپ ،7 لاکھ روپے سے زائد مسروقہ رقم اور طلائی زیورات اور 5 عدد پستول بھی بر آمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ اور راہزن ڈکیت گروہ عید کے قریب آتے ہی اپنے مذموم کارروائیوں کا آغاز کرکے معصوم شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ کر انکو جمع پونجی سے محروم کر دیتے ہیں اسی طرح اب کی بار بھی عید الاضحی کے قریب آتے ہی پچھلے ایک ہفتہ کے دوران سٹریٹ کریمینلز نے شہر کے مختلف حصوں میں شہریوں کو لوٹنے کی ناکام کوششیں کیں جبکہ بعض ملزمان بد قسمتی سے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوئے جن میں دیگر معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد بھی متاثر ہوئے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے حالیہ سٹریٹ کرائمز کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں راہزن ڈکیت گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں سے چھینی گئی رقم اوردیگر سامان سمیت موٹر سائیکل وغیرہ بھی بر آمد کرنے کے احکامات جاری کئے سی سی پی او کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی سربراہی میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض ،ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق اور ایس پی رورل طاہر داوڑ پر مشتمل تین مختلف ٹیموں نے راہزن ڈکیت گروہوں کی کارروائیوں کا قلع قمع کرنے اور ان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے کارروائیوں کا آغاز کیا جن کے دوران ڈی ایس پی سبرب فضل واحدنے اپنے سرکل میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اعجاز نبی اور ایس ایچ ااو تھانہ آغہ میر جانی شاہ کے ساتھ کامیا ب کارروائیوں کے دوران ایک معروف صحافی سے اسلحہ کی نوک پرلوٹنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان ابراہیم ولد عنایت سکنہ نوشہرہ، ذیشان ولد شفیق سکنہ ہندکی دامان ، عتیق ولد عبدالرحمن سکنہ گلبہاراور ابراہیم ولد شاہ محمد سکنہ پھندو کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین عدد موبائیل فون ،2 عدد لیپ ٹاپ ، گھڑی اور 10 ہزار روپے بھی بر آمد کر لئے جبکہ مدعی ظاہر گل کی رپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم امجد ولد سیدا جان سکنہ رامداس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 عدد سرقہ شدہ موٹرسائیکلز بھی بر آمد کر لئے ہیں اسی طرح مدعی عبد الباسط ولد قدیر احمد سکنہ دیر کالونی جس سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ایک عدد موٹر سائیکل ، ایک عدد موبائیل فون اور نقد رقم چھینی تھی کو کامیابی کے ساتھ بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان یسین ولد داؤد ، اسد اللہ، عطاء اللہ پسران رحمدل ساکنان متنی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل ، ایک عدد مو بائیل فون اور ایک عدد پستول بھی بر آ مد کر لیا ہے اے ایس پی گلبہار حسن جہانگیر اور ایس ایچ او تھانہ گلبہار جاوید اختر نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مدعی بلال کو ڈائیو اڈہ کے پشت پر چاقو اور اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے ملزمان خالد ولد رستم سکنہ اعجاز آباد، کامران ولد جہانزیب سکنہ گڑھی عیسی خان اور عبد الوھاب ولد اینذر گل سکنہ شفتل بانڈہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 عدد سرقہ شدہ قیمتی موبائیل فونز ، 2 عدد پستول اور تیز دھار آلہ بر آمد کرنے کے ساتھ ساتھ 5500 روپے بھی برآمد کر لئے ڈی ایس پی چمکنی حیدرعلی اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی یوسف خان نے مدعی محمد عثمان غنی شاہ کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مدعی مقدمہ کے گھر سے چوری کرنیوالے ملزمان ضیا ء الدین ولد اکبر خان سکنہ افغانستان حال پھندو، عارف گل ولد حاجی گل سکنہ پخہ غلام اور فیاض ولد گل محمد سکنہ خزانہ پایان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے نقد اور طلائی زیورات بر آمد کر لئے پشاور پولیس کی کامیابیو ں کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد وقار عظیم کھرل نے اپنے سرکل میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ اعجاز خان کے ساتھ مل کر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مدعی جان محمد سے اسلحہ کی نو ک پر 10 لاکھ روپے مالیت کے مختلف پرائز بانڈزچھیننے والے گروہ کا بھی سراغ لگا کر ملزمان عثمان ولد نصراللہ سکنہ بیرون یکہ توت ، نیاز محمد عرف نازو ولد ایاز خان سکنہ بیری باغ اور رضوان اللہ ولد اکرم خان سکنہ شیخ آباد نمبر 1کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز اور 2 عدد پستول برآمد کر لئے ہیں جبکہ مدعی فرید خان کی رپورٹ پربھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شہر یار ولد محمد طاہر سکنہ نوے کلے ، نعمان عرف بولا ولد صلاح الدین سکنہ کندے بالا پشتخرہ اور ہمایون ولد جانس خان سکنہ پشتخرہ پایان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل بر آمد کرلئے ہیں۔