روسی برآمدی گندم کے نرخوں میں روبل کی قدر گرنے سے کمی

منگل 21 اگست 2018 14:58

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) روسی برآمدی گندم کے نرخوں میں ملکی کرنسی روبل کی قدر گرنے سے کمی آگئی۔روسی بلیک سی گندم کے نرخ 230 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ طے پائی جو کہ اپریل 2016 کے بعد اس گندم کے کم ترین برآمدی نرخ ہیں۔

(جاری ہے)

بلیک سی گندم کے نرخ میں ایک ہفتہ کے دوران4 ڈالر فی ٹن کمی آئی۔سیوکون روسی زرعی کنسلٹی فرم کے مطابق روسی گندم کی ایف او بی قیمت ایک ہفتے کے دوران 6.5 ڈالر فی ٹن کم ہو کر 227 ڈالر فی ٹن پر آچکی ہے۔روس 15 اگست تک 6.8 ملین ٹں اجناس برآمد کر چکا ہے جن میں 5.5 ملین ٹن گندم شامل ہے۔ہفتہ بھر کے لئے روس میں گندم کی مقامی قیمت 10,400 فی ٹن رہی۔

متعلقہ عنوان :