Live Updates

’’سدھو امن کے سفیر ہیں، پاکستان آمد پر شکریہ‘‘ ،وزیر اعظم عمران خان

سدھو کوپاکستان کے عوام نے بے پناہ پیار اور محبت دی ہے ،ْامن کے بغیر ہمارے لوگ ترقی نہیں کر سکتے مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے ،ْکشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالنا ہوگا ،ْ وزیراعظم

منگل 21 اگست 2018 15:30

’’سدھو امن کے سفیر ہیں، پاکستان آمد پر شکریہ‘‘ ،وزیر اعظم عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے اپنی وزارتِ عظمیٰ کی حلف برداری کے موقع پر پاکستان آنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی حلف برداری میں شرکت پر نوجوت سنگھ سدھو کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سدھو امن کے سفیر ہیں، انہیں پاکستان کے عوام نے بے پناہ پیار اور محبت دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان آنے پر بھارت میں جو لوگ سدھو کو نشانہ بنارہے ہیں وہ برصغیر میں برصغیر میں امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،ْامن کے بغیر ہمارے لوگ ترقی نہیں کر سکتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ غربت مٹانے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان ترین نسخہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کئے جائیں اور باہم تجارت کا آغاز کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات