گلگت بلتستان ،ْدہشت گردوں نے اسلحہ چھین کر چیک پوسٹ نذرآتش کردی

منگل 21 اگست 2018 15:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ایک گاؤں سینگال میں قائم عارضی چیک پوسٹ کو مشتبہ دہشت گردوں نے آگ لگا دی اور سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تقریباً 12 دہشت گردوں نے ضلعی ہیڈکواٹر سے 50 کلومیڑ دور قائم ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور آگ لگادی۔سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے کے بعد دہشت گرد دیامیر کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،ْاطلاعات کے مطابق دہشت گرد 2 اہلکاروں کا اسلحہ چھینے میں کامیاب ہو ئے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سینگال نالہ سے گزر کر ضلع غذر میں داخل نے کی کوشش کی تھی۔