اقبال اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے 9۔مختلف سکیمیں شروع کردیں ، ان سکیموں میں میرٹ سکالرشپ اسکیم ،ْ ارن ٹو لرن اسکیم ،ْ آئوٹ ریچ اسکالرشپس ،ْ فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ ،ْ اسکالرشپ فار کمیونیٹیز ،ْ

اسکالرشپ فارویمن ،ْ فیس انسٹالمنٹ اسکیم ،ْ ایلومینائی/سپانسرز سکالرشپ اور مالی معاونت اسکیم شامل ہیں ،ْ سکیموں سے استفادہ کے خواہشمند طلباء یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز اور قریب ترین علاقائی دفترسے رجوع کریں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کاسمسٹر خزاں 2018ء کے جاری داخلوں سے متعلق طلبہ کی رہنمائی کے لئے پیغام

منگل 21 اگست 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے 9۔مختلف سکیمیں شروع کردی ہیں جن میں میرٹ سکالرشپ اسکیم ،ْ ارن ٹو لرن اسکیم ،ْ آئوٹ ریچ اسکالرشپس ،ْ فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ ،ْ اسکالرشپ فار کمیونیٹیز ،ْ اسکالرشپ فارویمن ،ْ فیس انسٹالمنٹ اسکیم ،ْ ایلومینائی/سپانسرز سکالرشپ اور مالی معاونت اسکیم شامل ہیں ،ْ ان تمام سکیموں کی تفصیلات جاننے کے لئے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز اور قریب ترین علاقائی دفترسے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

"ان اسکیموں کو متعارف کرنے کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنا ہے تاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیمی حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سمسٹر خزاں 2018ء کے جاری داخلوں سے متعلق طلبہ کی رہنمائی کے لئے اپنے پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بطور میگا یونیورسٹی ،ْ اوپن یونیورسٹی غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ مالی معاونت اسکیم کے تحت یونیورسٹی غریب اور مستحق طلبہ کو ان کے پروگرام کی ٹیوشن فیس میں تین سمسٹرتک یا پورے تعلیمی پروگرام میں پچاس فیصد تک یا اس سے کم رعایت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارن ٹو لرن اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں جروقتی خدمات کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور اس خدمت کے عوض انہیں معقول معاوضہ دیا جاتا ہے ،ْ تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اپنے تعلیمی اخراجات کا انتظام کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگرامز میں داخل طلبہ اور اطالبات ،ْ جو اپنے تعلیمی پروگرام کے نتائج کے مطابق پچھتر (75%)فیصد یا زائد نمبر حاصل کرچکے ہوں ،ْ وہ اس سکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ فی طالبعلم سکالرشپ کی شرح اور مستفید طلبہ اور طالبات کی تعداد کا تعین ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کے پاس دستیاب فنڈز کی مجموعی صورتحال کے پس منظر کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس انسٹالمنٹ اسکیم کے تحت وہ طلبہ و طالبات جو یکمشت کسی سمسٹر کی فیس ادا نہیں کرسکتے ،ْ ان کی سہولت کے لیے ،ْ آسان اقساط میں فیس وصولی کی اسکیم جاری کی گئی ہے۔ فیس کی دوسری قسط پینتالیس دن بعد ادا کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :