Live Updates

منشیات اور کرپشن کے خلاف کھلاڑی کپتان کے سنگ سنگ جہاد میں شامل ہوجائیں،شیخ رشید احمد

نوجوانوں کو آگے بڑھنا چاہیے ،وفاقی وزیر کا پاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری کلیم اعوان کے نام خصوصی پیغام

منگل 21 اگست 2018 15:50

منشیات اور کرپشن کے خلاف کھلاڑی کپتان کے سنگ سنگ جہاد میں شامل ہوجائیں،شیخ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) منشیات او رکرپشن کے خلاف پاکستانی عوام خصوصاً کھلاڑی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ جہاد میں شامل ہوجائیں اور پاکستان کی بقاء و سا لمیت کے لئے جہادی کپتان کے سنگ سنگ منشیات و کرپشن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ یہ بات وفاقی وزیر ریلوے اور پاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن(PACF) کے سرپرست اعلیٰ شیخ رشید احمد نے PACFکے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کے نام ایک خصوصی پیغام میں کہی۔

انہوںنے مزید کہا کہ کپتان کی 22سالہ تاریخ ساز جدوجہد سے پاکستانی نوجوانوں کو سبق لیتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیئے۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پاکستانی کھلاڑیوں کے حق کیلئے ایک انقلابی اور سنہراہ دور شروع ہورہا ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کھلاڑیوں کے لئے اہم اقدامات کریںگے جس سے نہ صر ف کھلاڑیوں کی خداداد صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی بلکہ بین الاقوامی میدان میںبھی یہ کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کریںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واشگاف الفاظوں میں کہاکہ کھیلوں کی مافیااور ہر ادارے میں کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کرنے والے ہر ایک فرد کا احتساب کیا جائے گا اور کھیلوں کے تمام اداروں میں کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کردیا جائیگا۔انہوں نے کلیم اعوان کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ کراچی سے پشاور تک ’’گریٹ عمران خان مشن کرپشن فری پاکستان سائیکل ریس‘‘ کا انعقاد آئندہ سال ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کی طرز پر کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات