ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائیاں ،

5ملزمان گرفتار ،ہزاروں لٹر شراب اور بھاری مقدار میں چرس برآمد

منگل 21 اگست 2018 15:50

ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائیاں ،
ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر سماجی برائیوں اور منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوراں سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او لیاقت علی جسکانی نے اپنے دیگر نفری کے ہمراہ کریک ڈائوں کرتے ہوئے شہر کے پیرمحلہ کے مختلف علاقوں میں قائم شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مارکر پانچ ملزمان عابد علی بھٹی، سلیم بھٹی، محمد عرس عرف پوڑھو جسکانی، خدابخش جسکانی اورپیرو بڑدی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہزاروں لیٹر تیار شراب ،کچی شراب اور چرس بھاری تعداد میں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر کے چالان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :