سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں عید منائیں گے

منگل 21 اگست 2018 15:53

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے ہمراہ عید منائیں گے۔ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی اور داماد ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے بیرون ملک عید منائیں گے جبکہ اہلیہ کلثوم نواز علالت کے باعث برطانیہ کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔