اُبالے بغیردودھ پینے سے پیٹ کے امراض کاخطرہ 96 فیصد تک بڑھ جاتاہے،ماہرین

منگل 21 اگست 2018 16:16

اُبالے بغیردودھ پینے سے پیٹ کے امراض کاخطرہ 96 فیصد تک بڑھ جاتاہے،ماہرین
قصور۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) امریکی ماہرین کا کہناہے کہ اُبالے بغیردودھ پینے سے پیٹ کے امراض کاخطرہ 96فیصد تک بڑھ جاتاہے،یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے کی گئی جدیدتحقیق سے معلوم ہواہے کہ کچا دودھ پیناصحت کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتاہے‘ابال کر دودھ پینے کے جہاں ان گنت فائدے ہیں وہیں کچا دودھ انسانی صحت کیلئے اتناہی نقصان دہ ہے ،طبی ماہرین کی جانب سے حالیہ سروے میں اس بات کا انکشاف ہواہے کہ کچا دودھ پینے کے نتیجے میں پیٹ کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھ سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :