اسرائیلی حکام نے 9 فلسطینیوں کی مدت حراست میں توسیع کی منظوری دیدی

منگل 21 اگست 2018 16:20

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) اسرائیلی حکام نے اسیر رہنما ناصر صبحی ابو خضیر سمیت 9 فلسطینیوں کی مدت حراست میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے صہیونی ریاست کی مرکزی عدالت کی طرف سے ابوخضیر کی رہائی کے فیصلے کے باوجود ان کی مدت حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ناصر ابو خضیر کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی انتظامی قید کی مدت آئندہ جمعرات کو ختم ہونا تھی اور عدالت نے ان کی رہائی کا بھی حکم دیا تھا مگر اس کے باوجود جیل حکام نے انہیں مزید چھ ماہ کیلئے انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل کردیا ہے۔عبیر ابو خضیر نے کہا کہ ان کے شوہر کو جزیرہ نما النقب کے صحرائی جیل ’ریمون‘ میں مسلسل 16 ماہ سے قید رکھا گیا ہے۔

اسیر ابو خضیر کواسرائیلی حکام نے گیار بار حراست میں لیا تھا اور وہ مجموعی طورپر 16 سال صہیونی زندانوں کی قید میں رہ چکے ہیں۔ ابو خضیر سمیت گذشتہ روز صہیونی حکام نے 9 فلسطینی انتظامی قیدیوں کی مدت حراست میں توسیع کی منظوری دی۔خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 478 ہے۔ ان میں سے بیشتر کو بار بار انتظامی قید میں رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :