لاہور ، شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کا اہم اجلاس

صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکمت عملی اور نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال

منگل 21 اگست 2018 16:46

لاہور ، شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کا اہم اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) سربراہ مسلم لیگ(ن) شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا جس میں صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکمت عملی اور نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مسلم لیگ ٰ کی قیادت کا شہباز شریف کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو صدر کے لئے لانے یا پیپلپزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنے پر غور کیا گیا ۔

اس کے علاوہ شہباز شریف کی نیب میں حاضری اور حکومت کی جانب سے مریم اور نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے بعد کی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے احسن اقبال ، رانا ثناء اللہ ، ایاز صادق ، رانا تنویر ، حمزہ شہباز ، عبدالقادر بلوچ ، شاہ محمد شاہ ، پرویز رشید اور دیگر راہنما شریک ہوئے ۔