Live Updates

عمران خان کا سپاہی ہوں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانچ ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکوائری بلاامتیاز ہو گی،وزیر اعلٰی پنجاب

سازشوں کے باوجود عمران خان کے ویژن کو لے کر چلوں گا ۔ انشاء اللہ میری ٹیم بہترین لوگوں پر مشتمل ہو گی،عثمان بزدار

منگل 21 اگست 2018 16:46

عمران خان کا سپاہی ہوں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانچ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں جلد سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانچ ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکوائری بلاامتیاز ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات مسترد کرتا ہوں ۔

میں کبھی کسی جرم میں ملوث نہیں رہا ۔ دیت دینے کا الزام بھی جھوٹا ہے میں نے صلح کروائی تھی جس کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سازشوں کے باوجود عمران خان کے ویژن کو لے کر چلوں گا ۔ انشاء اللہ میری ٹیم بہترین لوگوں پر مشتمل ہو گی ۔ محکموں کو سمجھنے والے ہی کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔ کرپٹ افسران کے خلاف احتساب ہو گا ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانچ ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف انکوائری ہو گی ۔

سیکرٹری سے تمام تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں میری اور میری حکومت کی ترجہی کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہے میں صرف پاکستان کا ایجنٹ اور وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ کا سپاہی ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ سی ایم ہاؤس کے 260 ملازم نگران حکومت نے فارغ کئے ۔ مزید سیاسی بھرتیوں کو جلد ختم کر دیا جائے گا ۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات