Live Updates

پاکستان میں بھارت کا سفیر بن کر گیا تھا مجھے پر ہی تنقید کی جارہی ہے ،نجوت سنگھ سدھو

عمران خان نے بھارت کیلئے امن اور دوستی کا پیغام بھیجا ہے ،بھارتی حکومت سے درخواست ہے کہ امن کے راستے پر چلیں، پاکستان میں اتنا پیار ملا کے دشمنی کا تاثر بھی نہیں ہوا ،پاکستان نومین لینڈ نہیں وہاں پر کروڑوں لوگ رہتے ہیں ، بھارتی کرکٹر کی دل برداشتہ پریس کانفرنس

منگل 21 اگست 2018 16:46

پاکستان میں بھارت کا سفیر بن کر گیا تھا مجھے پر ہی تنقید کی جارہی ہے ..
اسلام آباد،چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو نے بھارتی عوام کے رویے سے متنفر ہوکر کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کا سفیر بن کر گیا تھا اور بھارت میں ہی مجھ پر تنقید کی جارہی ہے اتنا بڑا بھارت ہے لیکن دل چھوٹے چھوٹے ہیں پاکستان نو مین لینڈ نہیں وہاں پر کروڑوں لوگ رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار نجوت سنگھ سدھو نے چندھ گڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی دونوں ملکون کی جانب سے امن کی کوششیں کی گئی ہے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی بھی تو محبت کا پیغام لے کر پاکستان گئے تھے اور لاور تک دوستی بس چلائی اور اس وقت کے جنرل مشرف کو بھارت آنے کی دعوت دی اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی تو اچانک لاہور کا دورہ کیا اور نواز شریف کو جھپی ڈالنے کیلئے لاہور گئے اور نریندر مودی نے خود حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف کو شرکت کی دعوت دی انہوں نے کہا کہ ہمیں خون خرابے سے کیا ملے گا دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات میں ہی فائدہ ہے دونوں ملکوں میںامن ہوگا تو سرحد پر فوج کیوں رکھیں گے نجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میں تو پاکستان میں بھارت کا سفیر بن کر گیا تھا لیکن بھارت میں ہی مجھ پر تنقید کی جارہی ہے حلانکہ پاکستان نو مین لینڈ نہیں وہاں پر کروڑوں لوگ رہتے ہیں پاکستان میں صرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہی نہیں بلکہ سب نے مجھے گلے لگایا ہے اور جب جنرل باجوہ نے گرونانک کی بات کی تو میری انکھوں میں آنسو آگئے تھے اس کے علاوہ وزیرا عظم عمران خان نے تو مجھے گلے لگا کر کہا کہ شاباش سدھو تم ایک بہادر آدمی ہو بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں مجھے اتنا پیار ملا ہے کہ وہاں پر کسی دشمنی کا تاثر بھی نہیں ملا ویزا جاری ہونے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے خود فون کرکے کہا کہ اجازت مل گئی ہے اب میری بھارتی حکومت سے درخواست ہے کہ امن کے راستے پر چلے اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی بھارت کیلئے امن اور دوستی کا پیغام بھیجا ہے ایک سوال کے جواب میں نجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ اگر مگر چھوڑیں اتنا بڑا بھارت اور چھوٹے چھوٹے دل ہیں یہاں جمہوریت ہے اور ہر ایک کو اپنا موقف رکھنے کا حق حاصل ہے مجھے پاکستان دورے کی 10مرتبہ دعوت دی گئی اور پھر بھارتی حکومت کو بھی پاکستان کے دورے کی اجازت کی درخواست دی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات