بلوچستان بھر میں عیدالاضحی کل مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے گی

منگل 21 اگست 2018 16:46

بلوچستان بھر میں عیدالاضحی کل مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عیدالاضحی کل مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے گی اس موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر نماز عید کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید الاضحی انتہائی مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے گی نماز فجر کے بعد نما ز عید کی جائیگی اور اس کے بعد مستحق افراد قربانی کے جانور قربان کرینگے نماز عید کے موقع پر مساجد اور امام بار گاہوں کے باہر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :