شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونیوالے شاہزیب کے والد انتقال کرگئے

اے ڈی آئی جی کرائم برانچ کے عہدے پر تعینات اورنگزیب خان چھٹیوں پر نیوزی لینڈ گئے ہوئے تھے

منگل 21 اگست 2018 16:58

شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونیوالے شاہزیب کے والد انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) سندھ پولیس کے ایس پی اور ڈیفنس میں شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان شاہزیب کے والد اورنگزیب خان نیوزی لینڈ میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

25دسمبر2012کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بہن سے بدتمیزی پر روکنے پر قتل کیے جانے والے شاہزیب کے والد اورنگزیب خان خرابی طبیعت کے باعث انتقال کر گئے، ان کی تدفین آکلینڈ میں ہی کی جائے گی۔ایس پی اورنگزیب خان کے ساتھی پولیس افسر نے بتایا کہ وہ حال ہی میں چھٹیاں لے کر گئے تھے جہاں ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ انتقال کر گئے۔واضح رہے کہ اونگزیب خان آج کل اے ڈی آئی جی کرائم برانچ کے عہدے پر تعینات تھے۔