Live Updates

فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار عمران کی وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

شہید اہلکار نے وزیر اعظم عمران خان سے سندھ پولیس کی تنخواہ خیبرپختونخوا پولیس کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا تھا

منگل 21 اگست 2018 17:02

فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار عمران کی وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) کریم آباد پل کے قریب فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار عمران کی وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں پل کے قریب فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عمران کی شہادت سے کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کے نام جاری کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

شہید ہیڈ کانسٹیبل عمران نے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان سے سندھ پولیس کی تنخواہ خیبرپختونخوا پولیس کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، عمران نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب سمیت باقی تینوں صوبوں کی پولیس کی تنخواہ سندھ پولیس سے زیادہ ہے لہذا اس پر نظر کرم فرمائیں۔واضح رہے کہ 3 دن قبل تھانہ شریف آباد میں انٹیلی جینس ڈیوٹی پر متعین عمران کو کریم آباد پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات