پاکستان میں موجود داودی بوہری جماعت نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ عیدالاضحی منائی

کراچی میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا جس میں بوہری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی

منگل 21 اگست 2018 17:02

پاکستان میں موجود داودی بوہری جماعت نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ عیدالاضحی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان میں موجود داودی بوہری جماعت نے منگل کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ عیدالاضحی منائی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا جس میں بوہری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عید کے اجتماعات میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔عید الاضحی کی نماز کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دیں۔ نماز کی ادائیگی کے بعد قربانی کے جانوروں کو ذبح کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :