سندھ کابینہ میں سید سردار شاہ اور ہری رام کشوری کو شامل کیے جانے پر ینگ پارکری میگھواڑ اتحادنے ریلی نکالی ،مٹھائی تقسیم

منگل 21 اگست 2018 17:02

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) سندھ کابینہ میں سید سردار شاہ اور ہری رام کشوری کو شامل کیے جانے پر ینگ پارکری میگھواڑ اتحاد کا اظہار خوشی ریلی کا انعقاد مٹھائیاں تقسیم ڈھول کی تھاپ پر رقص ہری رام کشوری اور سردار شاہ نے ہمیشہ اقلیتی برداری سمیت عوام کی بے لوث ہوکر خدمت کی ہے ریلی سے کانجی مل اشوک کمار بیما سوائی مل کا خطاب، عمرکوٹ میں ینگ پارکری میگھواڑ اتحاد کے رہنماں اشوک کمار کانجی مل سوائی مل بیمامیگھواڑ نے پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہری رام کشوری اور سردار شاہ نے ہمیشہ علاقے کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ہری رام کشوری سردار شاہ ہمارے ہر دکھ درد میں شریک رہے ہیں ہم پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ ایک بار پھر پیپلزپارٹی نے سید سردار شاہ اور ہری رام کشوری کو عوامی خدمت کا موقع دیا اس میں پر ینگ میگھواڑ اتحاد عمرکوٹ کی جانب سے لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی گی اور نوجوانوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگاتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نغموں پر ڈھول کی تھاپ پر زبردست رقص کیا ۔