عوام کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں عطیہ کرنے سے اجتناب برتیں ،

قید یا جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے، وزارت داخلہ

منگل 21 اگست 2018 17:13

عوام کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں عطیہ کرنے سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) وزارت داخلہ نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں قید یا جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔ منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے جن کالعدم اور زیر نگرانی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینے سے اجتناب کا کہا گیا ہے کہ کالعدم تنطیمیں جن میں لشکر جھنگوی،سپاہ محمد، جیش محمد، لشکرطیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریہ نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام اسلام ،اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جمعیت الفرقان، حزب التحریر، خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس آف پاکستان، لشکر اسلام، انصار السلام، حاجی نامدار گروپ ، تحریک طالبان پاکستان، سمیت 71 تنظیمیں شامل ہیںکو قربانی کی کھالیں عطیہ نہ دیں ۔

(جاری ہے)

عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ایکٹ 1948ء میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت قرار دی گئی کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کی کسی بھی قسم کی معاونت، مالی امدادیا سہولیات فراہم کرنا قانوناً جرم ہے جس کی سزا قید یا جرمانہ ہوسکتی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی امن مخالف سرگرمی کی اطلاع 1717 پر دے سکتے ہیں۔