ڈیل سٹین نے 2019ء ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیا دے دیا

منگل 21 اگست 2018 17:00

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) سٹار جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیا دے دیا۔ گزشتہ دو برس سے انجریز نے سٹین کو گھیرا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کا کیریئر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں انگلینڈ میں شیڈول 2019ء ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا، مجھے پوری امید ہے کہ میرا تجربہ ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے کیلئے مدد گار ثابت ہو گا لیکن میگا ٹورنامنٹ کے بعد میں نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ پسند کرتا ہوں جب تک ممکن ہوا میں پانچ روزہ کرکٹ کھیلنا جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وکٹیں نہ لینے پر مایوسی ہوئی لیکن مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں سو فیصد فٹ ہو گیا ہوں۔