نوازشریف ،ْ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عید جیل میں منائینگے

عید کے دوسرے روز لیگی اراکین اور رہنما سابق وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے

منگل 21 اگست 2018 17:50

نوازشریف ،ْ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عید جیل میں منائینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں عید منائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیم طابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے ہمراہ عید منائیں گے ،ْسابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی اور داماد ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے بیرون ملک عید منائیں گے ،ْ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز علالت کے باعث برطانیہ کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ عید کے دوسرے روز جمعرات کو لیگی اراکین اسمبلی اور لیگی رہنما بھی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے جائیں گے۔