آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فریضہ حج کی ادائیگی ،ْملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

منگل 21 اگست 2018 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فریضہ حج ادا کیا۔میڈیار پورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کا فریضہ ادا کیا اور پاکستان میں امن و خوشحالی کے حوالے سے خصوصی دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے ملک کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا اور ان کے اہل خانہ کیلئے بھی دعا کی۔